پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے حکومت کا پلان تیار

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے پلان بنا لیا، آزادی مارچ کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ رہی، اسلام آباد کے اہم مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کو فیض آباد کے قریب دھرنے کی اجازت سے متعلق راولپنڈی انتظامیہ نے 56 نکات پر مشتمل اجازت نامہ جاری کردیا،

اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ برطانیہ کی کرکٹ ٹیم کھیلنے کے لیے راولپنڈی پہنچ رہی ہے لہذا جلسہ کرنے کے بعد جگہ کو مکمل طور پر خالی کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں راولپنڈی پولیس کو جلسے کیلئے تمام ضروری سکیورٹی اقدامات کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ،وضاحت کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے طے شدہ راستہ استعمال کریں گے، عمران خان جلسے سے پہلے اور جلسے کے بعد سن روف والی گاڑی بھی استعمال نہیں کریں گے۔اجازت نامے میں ہدایت کی گئی کہ علامہ اقبال پارک کو کارکنان کے رکنے کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا اور پروگرام کے بعد بالکل خالی کر دیا جائے گا، جلسے اور دھرنے کے دوران ریاست مخالف نعرے بازی کی بالکل اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ٹریفک پلان پر مکمل طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا جانی نقصان کی ذمہ دار جلسہ انتظامیہ ہو گی، جلسے و دھرنے میں ڈرون کیمرے کے استعمال کی بالکل اجازت نہیں ہو گی اور شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…