جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان نے مجھے ویران جزیرے پر چھوڑ دیا تھا، وسیم اکرم کاانکشاف

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ سابق کپتان عمران خان نے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں مجھے جنوبی امریکہ کے ایک ویران جزیرے پر چھوڑ دیا تھا۔ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق

فاسٹ بولر وسیم اکرم نے مضحکہ خیز لمحات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان سخت کپتان تھے لیکن میں نے انکے ساتھ بہت مزے کیے، گرائونڈ سے باہر اپنا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ لیجنڈ کرکٹر نے انہیں کھیل کے ابتدائی دنوں میں کہا کہ چلو نائٹ کلب چلتے ہیں۔ میں نے ایسا ہی تھا، میں تیار ہوں، کپتان، پھر ہم ایک کلب گئے، جہاں انہوں نے ایک گلاس دودھ کا آرڈر دیا جو عجیب تھا لیکن کلب میں عمران خان سے مصافحہ کرنے کے لیے بہت سی لڑکیوں کو وہاں دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔وسیم اکرم نے بتایا کہ وہاں سے عمران خان کی ایک دوست ہمیں اپنے پرائیوٹ جہاز میں جنوبی امریکہ کے ایک جزیرے پر لے گئی، جس کی پرواز 45 منٹ تھی اور پھر وہ گپ شپ کرنے کے لیے گھر میں چلے گئے۔ ہمیں وہیں چھوڑ دیا گیا، میں ایک جزیرے کے بیچوں بیچ کھڑا تھا، ہوٹل واپس بھی نہیں جا سکتا تھا۔واضح رہے کہ وسیم اکرم 1992ء میں عمران خان کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے ایک اہم رکن تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…