بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

مقدمہ اندراج کیلئے مبینہ رشوت کی طلبی ، ضعیف شہری کی خودسوزی کی دھمکی

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی ا ین پی ) سائٹ اے تھانے کی حدود سے چوری ہونے والی کار کا مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر رشوت طلب کرنے پر ضعیف شہری نے خودسوزی کی دھمکی دیدی۔ حبیب بینک چورنگی سلائی مشین کمپنی کے قریب پارکنگ سے چوری کی جانے والی ٹویوٹا کرولا کار کا تاحال سراغ نہ مل سکا ۔

جب کہ کار کا ملک دن رات تھانے کے چکر لگانے پر مجبور ہوگیا۔ دوسری جانب پولیس کار چوری کی ایف آئی آر درج کرنے کے لیے مبینہ طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت مانگ رہی ہے۔ یہ بات سائٹ اے تھانے کے ایک انویسٹی گیشن افسر نے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹویوٹا کرولا کار نمبر AFL-460 کا ضعیف العمر مالک، جس نے کار قسطوں پر لی تھی ، جو تقریبا پوری ہو چکی تھیں صرف ، ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے باقی تھے کہ کار 16 نومبر کی شب اچانک سائٹ اے تھانے کی حدود سے چوری ہوگئی ۔ گاڑی کے مالک افضل نے تھانے جاکر تفصیلات ڈیوٹی افسر کو بتائی تو اس نے ایس ایچ او کو وہی تفصیلات بتا دیں۔ بعدازاں ڈیوٹی افسر نے کار چوری کی ایف آئی آر درج کرنے کے مبینہ طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے طلب کیے۔بدھ کی شب کار کا مالک ڈیوٹی افسر کے سامنے دھاڑیں مار کر رویا اور خود کو آگ لگانے کی دھمکی دی۔ خودسوزی کی دھمکی پر بھی ڈیوٹی افسر نے کہا کہ میں تمہارے لیے یہ کر سکتا ہوں کہ مبینہ طور پر 30 ہزار روپے کی رقم دے دو اور اگر یہ بھی نہیں دے سکتے تو تم خود کو آگ لگا، خواہ کچھ بھی کرو، ایف آئی آر درج نہیں کی جائے گی۔پولیس افسر نے بتایا کہ کار کا مالک آج ایف آئی آر درج کرانے کی درخواست لے کر ڈی آئی جی آفس جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…