منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیر داخلہ کا بغیر سمری آرمی چیف تعیناتی کا بیان خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا بیان بغیر سمری کے بھی نیا آرمی چیف تعینات کر دیں گے خطرے کی گھنٹی ہے،واضح ہے سب اچھا نہیں اور سب ایک پیچ پر نہیں ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

جاری اپنے بیان میں کہا کہ جب تک نئے آرمی چیف کی تعیناتی کامسئلہ حل نہیں ہوتا سیاست میں ٹھہرائو نہیں آئیگا۔ رانا ثنا اللہ کا بیان کہ بغیر سمری کے بھی نیا آرمی چیف تعینات کردیں گے خطرے کی گھنٹی ہے ، وزیر داخلہ کے بیان سے واضح ہے سب اچھا نہیں اور سب ایک پیچ پے نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خود ہی اثاثوں کے ریکاڈ کو لیک کرواتے ہیں اور خود ہی تحقیقات کاحکم دیتے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ملک د یوالیہ ہونے کے قریب تر پہنچ گیا ہے اور یہاں نفسا نفسی کا عالم ہے،5 دن انتہائی اہم ہیں، پی ڈی ایم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیئر ٹیکر کی مدت نہیں بڑھ سکتی،26 نومبر 2بجے راولپنڈی عمران خان کے لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کرے گا،30 نومبر تک فیصلہ ہوجائے گا آر ہوگا یا پار ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…