منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

” یار آ کر جھپی دے جا “ شہباز گل نے ارشد شریف کو یاد کرتے ہوئے جذباتی پیغام جاری کر دیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سینئر صحافی ارشد شریف کو یاد کرتے ہوئے جذباتی پیغام جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”آخری دفعہ فون پر جب تم سے بات

ہوئی تو تم نے وعدہ کیا تھا کہ تم جلد واپس آو گے اور میرے ساتھ مل کر یہ کیس لڑو گے۔تم نے کہا تھا ڈاکٹر اللہ پر بھروسہ رکھنا یہ مصیبت بھی جلد گزر جائے گی۔آج اسی مقدمے میں عدالت حاضر ہو رہا ہوں تو تمہیں تمہارا وعدہ یاد کروانا تھا-یار آ کر ایک جپھی دے جا۔“علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کچھ غلط ہو رہا ہے تو سوال عمران خان سے بنتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ جہاں مسئلہ ہوگا وہیں سوال کیا جائے گا۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہماری فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔شہباز گل نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اور ڈیفالٹ کا رسک 93 فیصد پر چلا گیا ہے، تیل دنیا میں سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ارشد شریف، اعظم سواتی اور مجھے انصاف دیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…