جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سارہ علی خان کیساتھ معاشقے کی خبروں پر معروف بھارتی کرکٹر نے خاموشی توڑ دی

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کے ساتھ معاشقے کی خبروں پر بھارتی کرکٹر نے ردعمل دیا ہے۔گزشتہ کچھ عرصے سے بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ سارہ علی خان اور بھارت کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شْبمن گل کے تعلقات

گہرے ہو رہے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔اس حوالے سے نا تو اداکارہ نے کوئی بات کی تھی اور نہ ہی اب تک کرکٹر نے کچھ کہا، لیکن ایک حالیہ انٹرویو کے دوران شْبمن سے اس موضوع پر بات کی گئی جس کا انہوں نے جواب بھی دیا۔بھارتی بیٹر سے دوران انٹرویو سوال کیا گیا کہ بالی وڈ کی سب سے فِٹ اداکارہ کونسی ہیں؟ بغیر کسی سوچ بچار کے شْبمن نے سارہ علی خان کا نام لیا۔پھر کرکٹر سے میزبان نے پوچھا کیا آپ اور سارہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں؟ کیونکہ اس حوالے سے کافی افواہیں ہیں۔جواب میں شْبمن ہلکا سا مسکرائے اور مختصراً کہا شاید، جس پر میزبان نے کہا سارا کا سارا سچ بولو۔شْبمن گل نے کہاسارا کا سارا ہی سچ بول دیا، شاید ہاں کر رہا ہوں، شاید نہیں کر رہا۔واضح رہے اس سے قبل شْبمن گل سے متعلق خبریں زیر گردش تھیں کہ وہ سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کو ڈیٹ کر رہے ہیں تاہم اس حوالے سے بھی کوئی حتمی خبر سامنے نہیں آسکی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…