اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ملائیشیا الیکشن سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 53سال بعداپنی نشست ہار گئے

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور(اے ایف پی)ملائیشیا میں عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،اے ایف پی کےمطابق 97 سالہ سابق وزیراعظم مہاتیرمحمداپنی نشست ہارگئےہیں،مہاتیر محمد کو 1969 کے بعد پہلی بار شکست کاسامنا کرنا پڑا،مہاتیر محمد 4ہزار 566ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے،عام انتخابا ت میں حکومتی جماعت یونائیٹڈ ملائیز نیشنل آرگنائزیشن اور انورابراہیم کی قیادت میں اپوزیشن کےدرمیان سخت مقابلہ ہے،اپوزیشن رہنماانورابراہیم نےخوراک کی بڑھتی قیمتوں سےپریشان شہریوں سےبدعنوانی کے خلاف لڑنےکے وعدےپرانتخابی مہم چلائی، ملائیشیا میں مون سون کی بارشوں کےخدشات کےباجودبڑی تعدادمیں لوگ ووٹنگ کیلئےگھروں سےنکلے،الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کاوقت ختم ہونےسے 2 گھنٹے قبل تک ووٹرزٹرن آؤٹ70فیصد سے زائد رہا۔ بدعنوانی کےالزام میں12سال قیدبھگتنےوالےسابق وزیراعظم نجیب رزاق کی یونائیٹڈ ملائیز نیشنل آرگنائزیشن پارٹی عام طورپرملائیشیامیں سیاست پر حاوی رہتی ہے،لیکن ریاستی فنڈمیں بدعنوانی کے سکینڈل کےبعد2018کےعام انتخابات میں بدترین شکست کاسامناکرناپڑاتھاتاہم اس وقت کی حکومت کی لگاتارلڑائی کی وجہ سےیو ایم این اوگزشتہ سال دوبارہ اقتدارمیں آئی تھی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…