اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

صوفیہ مرزا نے توشہ خانہ کی گھڑی خریدنے کے دعویدار سابق شوہر عمر فاروق کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) صوفیہ مرزا نے توشہ خانہ کی گھڑی خریدنے کے دعویدار سابق شوہر عمر فاروق کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔صوفیہ مرزا نے عمر فاروق کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروا دی جس میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور

اور ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمر فاروق اپنے اثر و رسوخ سے تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج کرا چکا، بچیوں کی حوالگی سے متعلق 6 مقدمات عمر فاروق کے خلاف درج کرائے، اس کے باوجود پولیس عمر فاروق سے بچیوں کو بازیاب نہ کروا سکی۔صوفیہ مرزا نے کہاکہ عمر فاروق پولیس میں اثر و رسوخ سے اب میرے کے خلاف مزید مقدمات درج کرانا چاہتا ہے۔ اس کی ایماء پر پولیس اور ایف آئی اے آئے روز چھاپے مار کر ہراساں کر رہی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ عمر فاروق محکمہ امیگریشن کی مدد سے فراڈ کر کے میری بچیوں کو بیرون ملک لے گیا، اس کے فراڈ کی وجہ سے اس کا قومی شناختی کارڈ بلاک کیا جا چکا ہے، پولیس کو غیر قانونی ہراسگی سے نہ روکا تو مجھے ناقابلِ تلافی نقصان ہوگا۔صوفیہ مرزا نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت پولیس اور ایف آئی اے کو گھر پر چھاپے مارنے اور ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم جاری کر دے اور ساتھ ہی غیر قانونی چھاپے مارنے والے پولیس اور ایف آئی اے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…