کراچی (پی پی آئی)فیملی اور گارجین کورٹس میں گزشتہ5برسوں میں پسند کی شادی، خلع،خرچہ اور بچوں کی حوالگی سے متعلق1 لاکھ44ہزار سے زائد کیس دائر ہوئے، جن میں سے تقریباً40فیصد کے فیصلے ہوئے جبکہ60فیصد تاحال زیر سماعت ہیں۔پسند کی شادی کرنیوالی لڑکیوں میں خلع لینے اور لڑکوں میں طلاق دینے کے رجحان میں خوفناک حد تک اضافے کو وکلاء اور نفسیاتی ماہرین بے جوڑ رشتے، خود سری، انا پرستی، معاشرتی نا ہمواری، عدم برداشت قرار دے رہے ہیں۔فیملی اور گارجین کورٹس میں کیسوں کی شرح میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق فیملی کورٹس سے زیادہ تر طلاقیں پسند کی شادی کرنے والی ایسی لڑکیوں نے حاصل کیں جن کی شادی کو 1 برس بھی نہیں گزرا تھا۔