اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

جوائے لینڈ فلم کو نہیں روکا گیا تو سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوںگے، ثروت اعجاز قادری

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

کراچی ( این این آئی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسلامی آئیڈیالوجی مخالف پاکستانی معاشرے اور کلچر کے خلاف فلم جوائے لینڈ پر پابندی عائد کی جائے، سنسر بورڈ اسلامی معاشرے کے خلاف فلم جوائے لینڈ پر فی الفور پابندی عائد کرئے ،جوائے لینڈ فلم کو نہیں روکا گیا تو سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے،

مغرب کی بے حیائی کو پاکستان میں کسی طور بھی پنپنے نہیں دینگے،پاکستان کے کلچر ثقافت پر مغربی بے حیائی کے حملے کامیاب ہونے نہیں دینگے ،صدر مملکت ،وزیر اعظم فوری طور پر فلم جوائے لینڈ پر پابندی عائد کریں ،دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں باجوڑ لکی مروت میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 8جوانوں کی شہادت پر پوری قوم سوگ میں ہے ،آخری دہشتگرد کے خاتمے ملک کی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑے رہینگے،بزدلانہ حملے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے،پوری قوم ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایک پیچ پر ہے ،باجوڑ لکی مروت میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہائوس پر نعززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شہید ہونیوالے سیکیورٹی فورسز کے شہیدوں کیلئے فاتحہ خوزنہ اور دعا بھی کی گئی ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کی سلامتی ،بقاء اور ترقی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے ،پاکستان کے عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،ملک کی سلامتی ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے ،ملکی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف لکی مروت میں شہید ہونیوالے جونواں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…