اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں یہ صرف فیملی اداکار ہیں،کیپٹن (ر)صفدر

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)محمد صفدرنے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے یہ صرف فیملی اداکار ہیں جبکہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے پانامہ سے بغاوت اور پھر ریلی کیس تک عدالتوں کا احترام اور عدالتوں میں حاضر ہونے پر انصاف ملا عدالتوں میں پیش ہو کر

اپنا موقف بتائے بغیر انصاف نہیں ملتا کسی کا دیا ہوا تحفہ بیچ کھانا انتہائی غیر اخلاقی فعل ہے جمعرات کے روز جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ اخلاقی طور پر یہ بری بات ہے کہ کسی کو تحفہ ملے اوروہ تحفہ بیچ کھائے تحفہ دینے والے ہمیشہ پاکستان کو تحفہ دیتے ہیں وہ نہیں جانتے کہ یہ وہ نسل ہے یہ جنرل نیازی نے ڈھاکہ میں ہتھیار پھینکے اور دنیا میں تذلیل کروا دی تحفے بیچنے کی چیز نہیں ہوتی یہ تو سنت ہوتی ہے یہ سنت ہے کہ ایک دوسرے کو تحفے دیا کروانہوں نے تحفے لا کر آگے بیچ دیئے یہ تحفے لاتے ان کو اپنے ہاتھوں پر پہنتے اور بتاتے کہ یہ ہمارے بھائی کا تحفہ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے یہ صرف فیملی اداکار ہیں ہم قانون اور قاعدے والے ہیں ہم اس جماعت سے ہیں جس نے پاکستان کا آئین بنایا ہم نے پاکستان کو ایٹمی پاکستان بنایاہم عدالتوں کا احترام نہیں کریں گے تو کون کرے گا ہم قانون ساز ادارے کے ممبر تھے اور ممبر رہیں گے ہم نے ان عدالتوں میں آ کر پیش ہونا ہے وہ دھونس دھاندلی کے ذریعے سامنا نہیں کر سکتے پوری قوم نے عدم اعتماد کیاتاریخ میں یہ دوسرا وزیر اعظم ہے جس پر عدم اعتماد کامیاب ہوا عدم اعتماد پر نکالا جانے والا وزیر اعظم آج سڑکوں پر رل رہا ہے ریٹائرڈ جج ہو، جرنیل ہو یا کوئی ایم این اے جس کوعدالت بلائے اس کو آنا چاہئے ثاقب نثار، گلزار اور کھوسہ کو پانامہ کے اوپر آنا پڑے گا

اعجاز افضل کو کسی پارلیمانی بورڈ کے کمیشن کے سامنے پیش ہونا پڑے گا سب سے بڑا کیس پانامہ کا تھااسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوا 4 سال ہم نے کیس لڑاکیس میں کچھ نہیں تھا اور ہم کیس سے بری ہو گئے بغاوت کا جو کیس پشاور میں بنایا تھا وہ بھی ہائی کورٹ نے فارغ کر دیا آپ پیش ہوں گے اور اپنا موقف پیش کریں گے تو انصاف آپکو ملتا رہے گا

ثاقب نثار جیسے لوگ بلیک میل ہوئے اعجاز افضل جیسے لوگوں پر قتل کے مقدمے تھے اعجاز افضل کو ایف آئی آرز دکھائی، کھوسہ صاحب کی فلم تھی کھوسہ صاحب اپنی فلم دیکھتے ہوئے آج خود شرما رہے ہیں ایسے شوقین لوگوں کی جب فلمیں آتی ہیں تو وہ انصاف کی کرسی پر بیٹھ کر انصاف نہیں کر سکتے بیگمات اگر بیگمات کو فون کریں کہ بھائی کو کہنا صبح ہمارا خیال کریں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…