لاہور (این این آئی) ریلوے انجن شیڈ ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے 21نومبر سے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دیدی۔ ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ درجہ چہارم کے ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہوں نہیں مل سکی ہیں، ماہانہ تنخواہ نہ ملنے پر بال بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانا مشکل ہوا ہے۔ملازمین نے کہا کہ ریل کا پہیہ مزدوروں کے دن رات محنت سے چل رہا لیکن ریل کے مزدوروں کو بروقت تنخواہیں نہ ملنا سراسر زیادتی ہے۔ احتجاجی ملازمین نے دھمکی دی کہ 21نومبر کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔