اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان کو گلوبل شیلڈ فنڈنگ کے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا گیا، شمولیت کا اعلان مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ کوپ27 سمٹ میں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو پارلیمانی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی مل گئی، پاکستان کو گلوبل شیلڈ فنڈنگ کے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔
پاکستان کا گلوبل شیلڈ فنڈنگ کے ممالک کی فہرست میں شمولیت کا اعلان مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ کوپ27 سمٹ میں کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان کی گلوبل شیلڈ فنڈنگ کے ممالک کی فہرست میں شمولیت پر خیر مقدم کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کو تاریخ کے تباہ کن سیلاب کا سامنا ہے، ایسے وقت میں پاکستان کا گلوبل شیلڈ فنڈنگ کے ممالک کی فہرست میں شامل ہونا خوش آئند قدم ہے۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ گلوبل شیلڈ فنڈنگ کے ممالک کی فہرست میں شمولیت سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے شرم الشیخ میں منعقد ہونے والی کوپ27 سمٹ میں شرکت کرنے والے پاکستان کے پارلیمانی وفد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا وفد کے اراکین نے کوپ 27 سمٹ میں پاکستانی موقف کو بھرپور انداز میں پیش کیا۔