جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

جیو نیوز پر جو شخص آیا اس کو گھڑی بیچی ہی نہیں گئی تحریک انصاف کا مؤقف آگیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواہد چوہدری نے دبئی میں مقیم بزنس مین عمر فاروق کے توشہ خانہ کے تحائف کے حوالے سے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے قانون کے مطابق گھڑی خریدی۔سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے

ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جب عمران خان پر کوئی کیس نہیں ملا تو یہ کیس بنایا گیا ،چیئرمین پی ٹی آئی کے توشہ خانہ سے قانون کے مطابق گھڑی خریدی ، یہ گھڑی ان کے ٹیکس ریٹرن اور الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں ظاہر شدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کیس یہ بنایا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ نے عمران خان کو مہنگی گھڑی تحفے میں دی ، وہ گھڑی توشہ خانہ سے خرید کر مہنگے داموں مارکیٹ میں فروخت کردی گئی۔ 5 ملین ڈالر کی گھڑی کبھی کسی بھی وزیر اعظم کو تحفے میں نہیں دی گئی۔واضح رہے کہ عمران خان نے سعودی ولی عہد کی گھڑی، انگوٹھی اور کف لنکس کوڑیوں میں بیچ ڈالے ، تحفے خریدنے والا سامنے آگیا۔توشہ خانہ کے تحفے دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق نے 20 لاکھ ڈالرز میں خریدے تھے۔عمران خان کو سعودی ولی عہد سے جو قیمتی گھڑی ، انگوٹھی اور دیگر تحفے بطور وزیراعظم 2019 میں ملے تھے وہ انہوں نے فروخت کردیے تھے۔عمرفاروق نے بتایا کہ 2019 میں عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے رابطہ کیا، جس کے بعد عمران خان کی اہلیہ، بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان تحفے لے کر دبئی ان کے دفتر آئیں، ان کی ڈیمانڈ پچاس لاکھ ڈالرز تھی، تاہم انہوں نے سارے تحفے 20 لاکھ ڈالرز میں خرید لیے اور فرح گوگی کو رقم کیش میں ادا کی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…