پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کی شکست کے باوجود 1992ء ورلڈکپ سے ایک اور مماثلت سامنے آگئی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

لاہور (ا ین این آئی) پاکستان کی شکست کے باوجود 1992ء ورلڈکپ سے ایک اور مماثلت سامنے آگئی۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ سے قبل سنہ 1992ء کے کرکٹ ورلڈکپ کے ساتھ کئی مماثلتیں پیش کی جا رہی تھیں۔

مین اسٹریم اور سوشل میڈیا پر کرکٹ کے مداح 1992ء اور ورلڈکپ فائنل کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے اس بات پر زور دے رہے تھے کہ ممکنہ طور پر یہ ورلڈکپ بھی پاکستان آئے گا۔اسی اثناء میں کرکٹ ویب سائٹ نے ٹوئٹ میں وسیم اکرم اور سیم کرن کی تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ 1992ء کے ورلڈکپ کی طرح، بائیں بازو سے بولنگ کروانے والا اس ورلڈکپ فائنل کا بھی پلیئر آف دی میچ بنا۔خیال رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022ء میں سیم کرن کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ دونوں ایوارڈز ملے۔خیال رہے کہ 1992ء کے ورلڈکپ فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جہاں بائیں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر وسیم اکرم کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا تھا۔یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فائنل میچ میں بھی بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر یعنی وسیم اکرم نے تین ہی اہم وکٹیں حاصل کی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…