پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ہمایوں سعید کو دی کرائون میں بولڈ سین کرنے پر شدید تنقید کا سامنا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کے سپر اسٹار ہمایوں سعید کو نئی ہالی ووڈ ویب سیریز ’’دی کرائون میں بولڈ سین کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔9 نومبر کو ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس کی سیریز ’’دی کرائون ‘‘کے پانچویں سیز ن میں ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کرنے والے ہمایوں سعید

کی لیڈی ڈیانا کا کردار ادا کرنے والی ہالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ بڑھتی قربتوں کے بولڈ سین فلمائے گئے ہیں جس کے بعد سے ہمایوں سعید کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔ڈاکٹر حسنات احمد خان پاکستانی نژاد برطانوی شہری تھے جن کے بارے کہا جاتا ہے کہ ان سے لیڈی ڈیانا محبت کرتی تھیں اور دونوں کے درمیان گہری دوستی تھی۔ لیڈی ڈیانا انہیں مسٹر ونڈرفل کہہ کر پکارتی تھیں۔ہمایوں سعید کی ’’دی کرائون ‘‘میں اداکاری کو جہاں سراہا جارہا ہے وہیں انہیں ہالی ووڈ ہیروئن کے ساتھ بولڈ سین کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تبصرے بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں پاکستانی صارفین کا کہنا ہے کہ ا نہوں نے سوچا نہیں تھا کہ ہمایوں اپنی پہلی ہالی ووڈ سیریز میں ہی ایسا کر دیں گے۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر یہی سین کوئی پاکستانی اداکارہ کرتی تو اسے ٹرول کیا جاتا مگر کیونکہ ہمایوں سعید مرد ہیں اس لئے انہیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…