پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

ایک اور بھارتی اداکار جم میں ورزش کے دوران ہارٹ اٹیک سے چل بسا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت ریاست کرناٹک کے مشہور اداکار پونیت راجکمار، راجو شری واستو اور سدھارت شکلا کے بعد ایک اور بھارتی اداکار ہارٹ اٹیک سے چل بسا۔

پونیت راجکمار 46سال کی عمر میں گزشتہ برس جم میں ورزش کے دوران ہارٹ اٹیک کے باعث جہاں فانی سے کوچ کرگئے تھے،پونیت راجکمار سے 2ماہ قبل سدھارت شکلا صرف 40برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث اپنے مداحوں کو دنیا میں افسردہ چھوڑ گئے تھے۔رواں برس مزاحیہ اداکار راجو شری واستو کو جم میں ورزش کے دوران ہارٹ اٹیک ہوا تھا، انہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا، چند دن کے علاج کے دوران ان کی طبیعت نہیں سنبھلی اور وہ بھی دنیا سے چل بسے۔آج بھارتی میڈیا سے خبر آئی ہے کہ مشہور بھارتی ڈرامے کسوٹی زندگی کی کے 46سالہ اداکار سدھانتھ سوریاونشی کی ہارٹ اٹیک سے موت واقع ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق سدھانتھ سوریاونشی کو پونیت راجکمار اور راجو شری واستو کی طرح جم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا، انہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔اداکار نے ممتا، قیامت، ورودھ، کیا دل میں ہے، زمین سے آسمان تک اور کسوٹی زندگی کی جیسے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…