لاہور (این این آئی) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کے فائنل کی 1992ء سے مماثلت رکھنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے ربیع الثانی کے مہینے میں روزے رکھنے شروع کر دیئے۔ آئی سی سی ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار 13 نومبر کو آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلا جائے گا،
قومی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں 1992ء کے ورلڈ کپ کی تاریخ دہرا رہی ہے۔1992ء کا ورلڈ کپ رمضان کے مہینے میں ہوا تھا جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے روزوں کی حالت میں میچز کھیلے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے 2022ء کے ورلڈ کپ کی 1992 ء سے مماثلت رکھنے کیلئے جنوبی افریقہ کے میچ کے اگلے دن سے روزے رکھنے شروع کر دیئے ہیں۔سابق کرکٹر محمد یوسف اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق میچ والے دن بھی باقاعدگی سے روزے رکھتے ہیں، متعدد کھلاڑیوں نے میچ سے ایک دن قبل روزہ رکھا، نمازوں کا اہتمام کیا اور رب کے حضور پاکستان کی کامیابی کیلئے دعائیں کیں۔ثقلین مشتاق اور محمد یوسف نے تمام کھلاڑیوں کو روزے رکھنے اور نماز پڑھنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کے فائنل کی 1992ء سے مماثلت رکھنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے ربیع الثانی کے مہینے میں روزے رکھنے شروع کر دیئے۔ آئی سی سی ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار 13 نومبر کو آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلا جائے گا،



















































