نیو یارک (آن لائن) ٹوئٹر کے بعد میٹا نے بھی بڑے پیمانے پر فیس بْک کے ملازمین کو برطرف کرنے کا اعلان کردیا۔وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی ملکیت رکھنے والی کمپنی کی جانب سے رواں ہفتے بڑے پیمانے پر ملازمین کو فارغ کیا جانے کا امکان ہے۔فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے 11 ہزار سے زیادہ ملازمین کوکمپنی سے نکال دیا، میٹا کے بانی مارک زکربرگ کے مطابق یہ اقدام کمپنی میں اضافی بھرتیوں کے باعث اخراجات میں اضافے اور آمدنی میں کمی کے باعث کیا جا رہا ہے۔دنیا بھر میں 87 ہزار سے زیادہ افراد میٹا کے لیے کام کررہے ہیں۔