بہترین پرفارمنس کے ساتھ سیمی فائنل جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، قومی ٹیم کو فائنل کیلئے گڈ لک، پاکستان زندہ باد، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

9  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد /راولپنڈی (این این آئی) ٹی 20 ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچنے والی قومی ٹیم کو صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مبارکباد دی۔صدر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پاکستان نے زبردست میچ کھیلا،

محمد رضوان، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نوجوان محمد حارث کی شاندار پرفارمنس رہی، گرین شرٹس آپ ہمارے لیے باعث فخر ہیں، فائنل میچ کے لیے ہماری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں، آپ انشا اللہ فائنل میچ بھی جیتیں گے۔سیمی فائنل جیتنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے جذبہ، عزم اور نظم و ضبط لکھ کر قومی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ میگا ایونٹ میں زبردست واپسی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا گیا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں، فائنل کے لیے نیک تمنائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں۔قومی ٹیم کو فائنل کیلئے گڈ لک، پاکستان زندہ باد، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوٹیر پر لکھا کہ ایک شاندار جیت سمیٹنے پر بابر اعظم اور ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہاکہ کمال میچ کھیلا ہے،پاکستان زندہ باد1992 کی یاد تازہ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…