جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

گوجرانوالہ ، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)گوجرانوالہ میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی جس سے چیئرمین پی ٹی آئی زخمی ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہےفائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

فائرنگ کی زد میں آکر پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید بھی شدید زخمی ہوئے ہیں ،ذرائع کے مطابق عمران خان کی سیدھی ٹانگ میں گولی لگی ہے،ذرائع کا کہنا ہےکہ حملہ آور عمران خان کے کنٹینر کے نیچے موجود تھا جس نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو سے تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد کی انتظامیہ کی تیاریاں تیز،ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کے بڑے اسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ۔ ترجمان کے مطابق پمز،پولی کلینک،سی ڈی اے ہسپتال کو ہائی الرٹ کر دیا گیا،نجی ہسپتال قائد اعظم انٹرنیشنل اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر کو بھی الرٹ رہنے کا حکم جاری کر دیا گیا ،تمام ہسپتال انتظامیہ کو فوکل پرسن بھی فوری مقرر کرنے کی بھی حکم دیا گیا ،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب ہسپتالوں کے ہائی الرٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے نوٹیفکیشن کی کاپی ٹرپل ون برگیڈ سمیت متعلقہ افسران کو ارسال کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…