پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پنجاب پولیس نے اندھے قتل کا ملزم گرفتار کرلیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے تھانہ ٹبی سٹی پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹبی سٹی آپریشن ونگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کے ملزم ریحان کو گرفتار کرلیا

جس نے چند روز قبل تیز دھار آلہ سے شہری اعجاز کو زخمی کیا اور پھر وہ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا تھا۔ایس پی سٹی سرفراز ورک کے مطابق ٹبی سٹی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نامعلوم کے خلاف درج کیا، جس کے بعد ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے ملزم کا سراغ لگانے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔پولیس کے مطابق ملزم قتل کی واردات کے بعد روپوش ہو گیا، جس کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔ ایس پی سٹی نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے واردات کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اُس کا مقتول کے ساتھ لین دین کا تنازع چل رہا تھا۔پولیس نے ملزم ریحان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔ دوسری جانب ایس پی سٹی نے اندھے قتل کے ملزم کو گرفتار کرنے پر ٹبی سٹی پولیس کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم جتنا بھی شاطر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…