جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

عمران خان کی گرفتاری کا امکان

datetime 31  اکتوبر‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پیش نہیں ہوئے۔حکام کے مطابق عمران خان کو پیر کو ایف آئی اے نے طلب کر رکھا تھا، ایف آئی اے حکام پیر کی صبح سے چیئرمین پی ٹی آئی کے منتظر تھے۔ایف آئی اے حکام کی جانب سے

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے لیے مختلف سوالات تیار تھے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق عمران خان کے نہ آنے پر اب اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس کو منی لانڈرنگ کیس میں تبدیل کرتے ہوئے عمران خان کو مرکزی ملزم نامزد کر دیا ہے جس کے تحت انہیں طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا گیا اور پیش نہ ہونے پر ان کی گرفتاری کے امکانات ظاہر کیے جا چکے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کراچی کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں عمران خان کو 31 اکتوبر کو طلبی کا دوسرا نوٹس ان کی رہائش گاہ بنی گالہ اور زمان پارک لاہور کی رہائش گاہ کے ایڈریس پر بھیجا گیا۔نوٹس میں عمران خان کو ہدایت کی گئی کہ وہ (پیر 31 اکتوبر کو)ایف آئی اے کراچی کے سامنے دستاویزات کے ساتھ حاضر ہوں۔ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے بیرونِ ملک سے آنے والی کروڑوں روپے کی رقم اسلام آباد میں قائم نجی بینک کی جناح ایونیو برانچ سے نکلوائی اور اکاونٹ خود استعمال کیا۔ذرائع کے مطابق اگر عمران خان ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہوئے تو ان کو گرفتار کرنے کا امکان ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع نہیں کیا۔ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق فارن فنڈنگ کیس میں کراچی سے پی ٹی آئی کے 3 اہم رہنماؤں کی گرفتاری کا بھی امکان ہے جبکہ پیر کو عمران خان کے پیش نہ ہونے پر اگلے ہفتے ایف آئی اے کراچی کی ٹیم ان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد یا لاہور روانہ ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…