پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پرتھ میں ویرات کوہلی کے ہوٹل روم کی ویڈیو لیک

datetime 31  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتھ (این این آئی)بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اپنے ہوٹل روم کی ویڈیو لیک ہونے پرشدید ناراض ہوگئے۔انسٹاگرام پر ویرات کوہلی نے اپنے ہوٹل کے روم سے لیک ہونے والی ویڈیو شیئر کی جس میں ویڈیو بنانے والے نے اس کے کیپشن میں بتایا کہ

یہ ہوٹل میں کوہلی کے روم کی ویڈیو ہے۔ویڈیو میں ویرات کوہلی کے ذاتی سامان، کٹس، پرفیومز اور جوتوں سمیت دیگر چیزوں کو دکھایا گیا ہے۔ویرات کوہلی نے ویڈیو انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کرتے ہوئے شدید ناراضی کا اظہار کیا اور لکھا کہ وہ اس بات کو سمجھتے ہیں کہ فینز اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں سے مل کر بہت خوش اور جذباتی ہوتے ہیں اور وہ بھی ان سے مل کر انہیں سراہتے ہیں۔کوہلی نے کہا کہ یہ ویڈیو بہت ہوشربا ہے جس نے مجھے میری پرائیویسی کو لے کر تشویش میں ڈال دیا ہے، اگر میرے ہوٹل کے روم میں میری کوئی پرائیویسی نہیں تو پھر میں کس جگہ کو اپنی پرائیویسی کے لیے دیکھوں؟سابق کپتان نے کہا کہ اس طرح کا فینٹیزم میرے لیے بالکل ٹھیک نہیں جو یقینی طور پر میری پرائیویسی میں دخل اندازی ہے۔کوہلی نے کہا کہ برائے کرم لوگوں کی پرائیویسی کا خیال رکھیں اور انہیں انٹرٹینمنٹ کے طور پر استعمال نہ کریں۔دوسری جانب ویرات کوہلی کی اس پوسٹ پر بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھی رد عمل دیتے ہوئے اسے غلط حرکت قرار دیا۔آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے اسے انتہائی مضحکہ خیز کہتے ہوئے ناقابل قبول قرار دیا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…