منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

محمد رضوان نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2022 |

پرتھ (این این آئی)محمد رضوان نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا، محمد رضوان نے کم ترین اننگز میں 25 سو ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کرنے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا، انہوں نے اپنی 65 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں یہ ریکارڈ توڑا، ویرات کوہلی نے یہ اعزاز 68 اننگز کھیل کرحاصل کیا، واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے

سپر 12 مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی،پاکستانی باؤلرز کی شاندار گیند بازی کی بدولت نیدر لینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر91 رنز بنائے ، پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 14 ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، شاداب خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔اتوار کو کھیلے گئے اہم میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔نیدر لینڈز کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی، پاکستان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 91 رنز بناسکی اور پاکستان کو جیت کیلئے 92 کا ہدف دیا۔نیدر لینڈز کی جانب سے کولن ایکرمین 27 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے 15 رنز بنائے، اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد وسیم جونیئر نے بھی نپی تلی باؤلنگ کی اور 3 اوورز میں 15 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ لی۔میچ کے دوران حارث رؤف گیند نیدر لینڈ کے بلے باز ڈی لیڈ کے ہیلمٹ پر لگی اور ان کی آنکھ کے اوپر سے خون بہنے لگا

جس کے بعد وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ ہدف کے تعاوقب میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم یہ پارٹنرشپ صرف 2 اوورز ہی میں قائم رہی۔دوسرے اوور کی آخری گیند پر بابر اعظم 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کی دوسری وکٹ 53 کے مجموعی اسکور پر 8 ویں اوور میں گری جب فخر زمان 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستانی ٹیم کے اوپنر محمد رضوان 49رنز پر پویلین لوٹے ۔

میچ کے اختتامی لمحات میں قومی کرکٹرز نے رن ریٹ بہتر کرنے کے بجائے سنگل ڈبل پر فوکس کیا، شان مسعود نے 16 گیندوں پر 12 بنائے جبکہ افتخار احمد نے 6 اور شاداب خان چار رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے ، شاداب خان کو تین وکٹیں حاصل کر نے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔نیدر لینڈز کی جانب سے برینڈن گلوور نے دو جبکہ پال وین میکرین نے ایک وکٹ حاصل کی۔اہم میچ میں پاکستان کے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ، مڈل آرڈر بلے حیدر علی کی جگہ جارح مزاج بیٹر فخر زمان کو شامل کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…