مرید کے (این این آئی)فیروزوالا سے مریدکے جاتے ہوئے راستہ نہ ملنے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان آپس میں ہی الجھ پڑے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے جھگڑے میں تحریک انصاف کے کارکنوں میں کرسیاں چل گئیں،قریب کھڑیپولیس اہلکاروں نے کوئی مداخلت نہیں کی۔واضح رہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ تیسرے روز مرید کے پہنچ چکا،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گزشتہ روز آرمی چیف کی تقرری سے متعلق دئیے گئے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا تھا۔