کامونکی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے تیسرے روز کامونکی جاتے ہوئے نجی ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئی۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق خاتون رپورٹر ایک کنٹینر سے اترتے ہوئے نیچے گری اور عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آ گئی، حادثے کے بعد عمران خان کا کنٹینر روک دیا گیا اور عمران خان بھی نیچے اتر آئے ہیں۔