جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

اگر تم مارو گے تو ہم بھی ماریں گے، علی امین گنڈا پور نے اسلحہ ساتھ لانے کی وجہ بتا دیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی جاری کردہ مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں مارو گے تو کیا ہم ہار لیکر کھڑے ہوں گے؟ ۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے بیان پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے علی امین نے کہاکہ

ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ یہ آئیں تو سہی ہم ماریں گے، وزیرداخلہ کہتے ہیں ہم نے ڈرونز لیے ہوئے ہیں، ہم نے بھی پھر چوڑیاں نہیں پہنی ہوئی ہیں۔انہوںنے کہاکہ پرامن احتجاج پرماریں گیکیا ان کے پاس جان سے مارنے کا لائسنس ہے؟ رانا ثنا اللہ تم جیمز بانڈ نہیں عوام کے پیسے پر پلنے والے وزیر ہو، اگر ہمیں مارو گے تو کیا ہم ہار لے کر کھڑے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تم اگر حملہ کرو گے تو ہمارے جواب کیلئے بھی تیار رہو، ہم آزادی کے لیے نکلے ہیں اور آزادی لے کر رہیں گے۔خیال رہے کہ علی امین گنڈا پور کی بندوقیں اور بندے لانے کی ایک شخص سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس میں علی امین گنڈا پور کی آڈیو سنائی جس میں وہ ایک شخص سے بندوقیں اور بندے لانے کا کہہ رہے ہیں۔  خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور اور نامعلوم افراد کی مبینہ بندے اور بندوقوں کی مبینہ آڈیو سامنے لے آئے۔وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے نیوز کانفرنس کے دوران ایک مبینہ آڈیو سامنے لے آئے، جس میں پاکستان تحریک انصاف کےرہنما علی امین گنڈا پور کسی نامعلوم شخص سے بات کر رہے ہیں۔نامعلوم شخص نے علی امین گنڈا پور سے پوچھا جی علی خان، جس پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ صدر صاحب کیا پوزیشن ہے؟ اس پر نامعلوم شخص کہتے ہیں سر پوزیشن تو اے ون ہے،

آپ سنائیں، اس پر سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کہتے ہیں، بندوقیں کتنی ہیں؟اس پر نامعلوم شخص جواب میں کہتا ہے کہ بہت ہیں، علی امین گنڈا پور سوالیہ انداز میں پوچھتے ہیں لائسنس ہیں؟ جس پر سابق وفاقی وزیر کہتے ہیں بندے ہیں؟ جس پر نامعلوم شخص کہتا ہے کہ بندے بھی جتنے چاہیں گے ہوں گے سر، اسی دوران پی ٹی آئی رہنما مزید کہتے ہیں اچھا! ہم یہاں کیمپ لگا رہے ہیں،

ساتھ ہی قریب کالونی میں، نامعلوم شخص کہتا ہے جی!اسی دوران علی امین گنڈا پور کہتے ہیں یہاں قریب ترین جگہ کون سی ہے؟ آخر میں؟ کون سی کالونی ساتھ لگ رہی ہے۔ نامعلوم شخص جواب دیتا ہے، ہمارے ہاں؟ اس پر پی ٹی آئی سینئر رہنما کہتے ہیں بارڈر پر، بارڈر پر، اسلام آباد کے بارڈر پر، ٹول پلازے کے ساتھ لیفٹ سائیڈ پر، کون سی جگہ ہے،

ٹاپ سٹی ہے یا کیپٹل، اس پر نامعلوم شخص کہتے ہیں، ٹاپ بھی، کیپیٹل بھی ہے، بہت ساری ہیں، بتائیں اس پر علی امین گنڈا پور کہتے ہیں، ٹاپ تو ایئر پورٹ پر ہے ناں، نامعلوم شخص جواب دیتا ہے ٹاپ تو ایئر پورٹ والی سائیڈ پر ہے ناں، میں نے پورا نقشہ بھیجا تھا آپ کو۔

اس موقع پر علی امین گنڈا پور مزید کہتے ہیں وہ ملا ہوا ہے مجھے، وہ ہے میرے پاس، تیار ہوں، بس بندے اور سامان آپ رکھیں وہاں پر۔ اس پر نامعلوم شخص کہتا ہے سر کوئی مسئلہ نہیں ہے، انشا اللہ، علی امین گنڈا پور کہتے ہیں، بس پھر رابطے میں ہیں، انشا اللہ، نامعلوم شخص، جی سر، انشا اللہ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…