اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیے اور لانگ مارچ پر بھارت میں جشن کا سماں ہے،بھارتی میڈیا عمران خان کو پرائم ٹائم دے رہا ہے ،بھارتی تجزیہ نگار اور اینکرز عمران خان کےبیان کا خیرمقدم کررہے ہیں، روزنامہ جنگ میں رفیق مانگٹ کی
شائع خبر کے مطابق انڈین میجرگورو کی ایک ویڈیو وائر ل ہے جس میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ عمران خان کو دس سال وزیراعظم بنواؤ تاکہ ہمارابھلا ہو، ہمارا خواب پورا ہو، پاکستان کے ٹکڑے ہوں ان کے الفاط یہ تھے’’ جو کہتے ہیں نا انڈیا میں کہ پاکستان کے چار ٹکڑے ہوں گے، اِس (عمران خان) نے بغیر ٹکڑے کیے پاکستان کے دل کے ٹکڑے کر دئیے ہیں،ہم تو کہتے ہیں پلیز عمران خان کو واپس پرائم منسٹر بنائیں کم از کم دس سال کےلئے۔اگر عمران خان دس سال کیلئے وزیر اعظم بن جاتا ہے توہمارا کام ہو جائیگا۔ نئی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ہر انت کے لیے مولاجٹ ہے، اس سے پہلے بھی میجر گورو نے کہا تھا کہ عمران خان ہمارا کام کررہا ہے،بغیر گولی چلائے بھارت کا مقصد پورا ہورہا ہے،عمران خان کے حامی پاک فوج کو پاکستان کے اندر گالی دے رہے ہیں۔ہندوستان ہزار کروڑ روپے خرچ کرلیتا، یہ نہیں کرواسکتا تھا،ہماری ایجنسیاں اور فوج نہیں کرسکتی تھی، عمران خان ہمارا سب سے اچھا دوست ہے کہ پاکستانی فوج کی کریڈبیلٹی کو نشانہ بنا رہا ہے۔