کراچی (این این آئی)پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی میں 69 فیصد شہری اسٹریٹ کرائم کا نشانہ بن چکے ہیں۔سروے کے مطابق اسٹریٹ کرائم کا نشانہ بننے والوں میں ہر 10 میں سے 7 افراد نے اپنے پڑوسیوں کے اسٹریٹ کرائمز کا شکار ہونے کا بتایا۔63 فیصد نے کسی آفس کے ساتھی جبکہ 23 فیصد نے خود اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں لٹنے کا انکشاف کیا۔پلس کنسلٹنٹ نے کراچی کے ساتوں اضلاع کے ایک ہزار سے زائد شہریوں کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔