بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

سفری طیارے بنانے والی معروف کمپنی کو شدید خسارے کا سامنا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2022 |

نیویارک(این این آئی)مسافر بردار طیارے بنانے والی کمپنی نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں غیر معمولی خسارے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسافر طیارے بنانے والی معروف بوئنگ کمپنی نے 2022 کی تیسری سہ ماہی میں غیر متوقع طور پر خسارے کا اعلان کر دیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ عالمی وبائی مرض کورونا اور اس کے نتیجے میں پیداواری لاگت میں اضافے

نے کمپنی کو شدید مالی بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ورجینیا میں قائم طیارہ ساز کمپنی بوئنگ اوورلیپنگ بحرانوں سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے، کورونا وبائی بیماری اور مہلک حادثات کے بعد اس کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ماڈل کے باوجود کمپنی قرض کے بوجھ تلے دب گئی ہے۔بوئنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے دفاعی معاہدوں میں لاگت میں اضافے کے ساتھ ساتھ سپلائی چین کی مستقل رکاوٹوں اور ریگولیٹری رکاوٹوں کی وجہ سے کمپنی کو شدید مالی دبا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔رواں سال ستمبر سے سہ ماہی میں کمپنی رواں سال کی تیسری سہ ماہی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایئر فورس ون اور ایندھن بھرنے والے ٹینکر پروگرام پر اسے 2.8 بلین ڈالرز نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔بوئنگ کمپنی کے اس غیر متوقع خسارے کی اطلاع کے اس وقت سامنے آئی ہے جب بوئنگ نے اپنے دفاعی یونٹ میں خسارے میں چلنے والے پروگراموں کو تبدیل کرنے میں مدد کے لئے سینئر ٹربل شوٹر اسٹیو پارکر کو مقرر کیا ہے۔

گزشتہ چند مہینوں کے دوران بڑھتے ہوئے لاگت کے دبا نے امریکی ایرو اسپیس اور دفاعی فرموں کے لیے مقررہ قیمت کے معاہدوں میں رکاوٹ ڈالی ہے جس سے صنعتی ادارے بوئنگ نے امریکی کانگریس سے مہنگائی میں ریلیف کے لیے کہا ہے۔واضح رہے کہ طیاروں کی فروخت کے معاہدوں میں مقررہ قیمتیں ہوتی ہیں، اس لیے بوئنگ کو لاگت میں اضافے کو ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایجنسی پارٹنرز کا تخمینہ ہے کہ کمپنی کے مختلف مقررہ قیمتوں کے دفاعی معاہدوں کے نتیجے میں پہلے ہی 8.8 بلین ڈالرز چارجز ہو چکے ہیں۔بوئنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ عالمی وبائی مرض کورونا کے سال سے اب تک ہر سہ ماہی میں یہی امید کی جاتی رہی کہ اب اچھی خبر ملے گی لیکن ہر سہ ماہی ہمیں مزید قرض میں مبتلا کر رہی ہے۔واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں بوئنگ کے حصص ٹریڈنگ کے دوران 1.7 فیصد کم ہوکر 144.55 ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…