بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

عمران خان سے ملاقات، چودھری پرویز الٰہی کا لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان

datetime 26  اکتوبر‬‮  2022 |

لاہور (آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، لانگ مارچ حقیقی آزادی کے لئے جہاد ہے، عوام کا جوش و خروش بتارہا ہے کہ لانگ مارچ نئی تاریخ رقم کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔

لانگ مارچ سے پہلے پی ٹی آئی قیادت اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی بڑی بیٹھک ہوئی۔عمران خان سے وزیرا علیٰ پنجاب کی ملاقات میں شاہ محمود قریشی، میاں اسلم اقبال، فواد چودھری، عمر سرفراز چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، اعجاز شاہ اور حسان خاور بھی شریک تھے۔ملاقات میں لانگ مارچ کے امور پر مشاورت کی گئی جبکہ پرویز الٰہی کی جانب سے لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا۔لانگ مارچ کے حوالے سے انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب اور عمر ان خان کی ون آن ون بھی ملاقات ہوئی۔ عمران خان سے ملاقات میں پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام اور صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے پروگرامز پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی نے ارشد شریف کی شہادت کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ حکومت پاکستان کو ارشد شریف کی شہادت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے، ارشد شریف کی والدہ، بیوہ اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔دونوں رہنماؤں نے ملک کی خراب معاشی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، لانگ مارچ حقیقی آزادی کے لئے جہاد ہے، عوام کا جوش و خروش بتارہا ہے کہ لانگ مارچ نئی تاریخ رقم کرے گا۔اس مو قع پروزیرا علیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام عمران خان کیساتھ ہیں، لانگ مارچ امپورٹڈ حکومت کو بہا لے جائے گا، مارچ شروع ہونے سے قبل ہی وفاقی حکومت کی چولیں ہل گئی ہیں، عمران خان پاکستان کے عوام کے لئے امید کی کرن ہیں، لانگ مارچ کو پورا سپورٹ کریں گے

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…