بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

دودھ کی قیمتوں میں 50 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ

datetime 26  اکتوبر‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)کمشنر کراچی نے دودھ کے سرکاری نرخ میں یکدم 50 روپے فی لیٹر بڑا اضافہ کردیا ہے اور نئی قیمت 120 روپے سے بڑھا کر 170 روپے فی لیٹر کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے شہر میں دودھ کے نئے سرکاری نرخ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

جس کے مطابق دودھ کی سرکاری قیمت فی لیٹر 170 روپے مقرر کی گئی ہے۔اس سے قبل گزشتہ دسمبر میں انتظامیہ کی جانب سے دودھ کے سرکاری نرخ 120 روپے فی لیٹر مقرر کیے تھے، یکدم 50 روپے اضافے سے شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب سرکاری نرخ مقرر ہونے کے باوجود کراچی میں دودھ اس سے کہیں زیادہ 200 روپے فی لیٹر پر گزشتہ کئی روز سے کھلے عام فروخت کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ دودھ کی سرکاری قیمتوں کے تعین کے لیے ڈیری مالکان اور کراچی انتظامیہ میں کئی روز سے ڈیڈ لاک جاری تھا، گزشتہ روز فریقین نے 170 روپے فی لیٹر نئی قیمت کے تعین پر اتفاق کیا تھا۔اس سے قبل کراچی انتظامیہ نے مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہر میں دودھ سپلائی کرنے والی درجنوں گاڑیوں کو ضبط کرکے تھانوں میں کھڑا کردیا تھا۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…