پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

کراچی میں ویگو پر گھومنے والا جعلی کرنل، 4 جعلی پولیس اہلکاروں سمیت گرفتار

datetime 26  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کراچی میں پولیس اور حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنل اور پولیس یونیفارم میں ملبوس 4 گن مینوں کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان کو کھارادر کی حدود سے گرفتار کیا گیا،جیو نیوز کے مطابق  ملزمان سے اسلحہ اور گاڑی برآمد کی گئی۔ایس ایس پی نے بتایا کہ جعلی پولیس اہلکار جعلی فوجی افسر کے ساتھ گن مین کے طور گھوم رہے تھے، ملزمان کی شناخت عبدالطیف جیلانی (جعلی افسر)، اسامہ، شہباز ، رضوان، محمد عابد علی اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھاکہ ملزمان اپنے آپ کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرتے تھے جبکہ گرفتار ملزم نے اپنے آپ کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے متعدد دکانوں کو بھی سیل کروایا تھا اور کے ایم سی افسران کو بھی بلیک میل کرتے تھے۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان مختلف دکانوں پر جاکر مالکان کو دھمکا کر بلیک میل کرتے تھے، ہوم ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا گیا ہے کہ

نجی کمپنی کو بند کرکے بلیک لسٹ کیا جائے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 448/2022 بجرم دفعہ 170/171/34 درج کرکے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…