بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سپریم کورٹ نے عمران خان کا لانگ مارچ روکنے کی حکومتی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ سے روکنے کیلئے عبوری حکم جاری کرنے کی درخواست ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے 25 مئی کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سابق وزیر اعظم سے توہین عدالت کیس میں جواب طلب کرلیا۔بدھ کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا

بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی، بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہیں۔سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمن نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور حساس اداوں کی رپورٹس کا جائزہ لیا ہے پولیس آئی ایس آئی اور آئی بی رپورٹس پر ہی سب اداروں کا انحصار ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت کا پہلا سوال تھا کہ عمران خان نے ڈی چوک آنے کی کال کب دی تھی؟، عدالتی حکم 25 مئی کو شام 6 بجے آیا تھا، عمران خان کے 6 بجکر 50 منٹ پر ڈی چوک کا اعلان کیا،عمران خان نے دوسرا اعلان 9 بجکر 54 منٹ پر کیا، پی ٹی آئی نے سرینگر ہائی وے پر دھرنے کی درخواست دی تھی۔عامر رحمن نے کہا کہ عمران خان نے عدالتی حکم سے پہلے بھی ڈی چوک جانے کا اعلان کیا تھا، عمران خان کے بعد شیری مزاری،فواد چوہدری، صداقت عباسی نے بھی ڈی چوک کی کال دی۔

عثمان ڈار ،شہباز گل اور سیف اللہ نیازی نے بھی ڈی چوک کی کال دی، عمران خان کی ڈی چوک کال توہین عدالت ہے۔عامر رحمن نے اپنے دلائل میں کہا کہ 26 مئی کو صبح جناح ایونیو پر 6 بجے ریلی ختم کی گی، عمران خان مختص جگہ سے گزر کر بلیو ایریا آئے اور ریلی ختم کی، مختص مقام ایچ نائن سے چار کلومیٹر آگئے آکر عمران خان نے ریلی ختم کی۔

اس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یقین دہانی عمران خان کی جانب سے وکلا نے دی تھی، عمران خان کے بیان سے لگتا ہے انہیں عدالتی حکم سے اگاہ کیا گیا، عمران خان نے کہا سپریم کورٹ نے رکاوٹیں ہٹانے کا کہا ہے، عمران خان کو کیا بتایا گیا اصل سوال یہ ہے، عمران خان آکر عدالت کو واضح کردیں کس نے کیا کہا تھا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ بابر اعوان فیصل چوہدری نے عمران خان کی طرف یقین دہانی کروائی تھی، یقین دہانی کرائی گی تھی سڑکیں بلاک ہوں گی نہ مختص مقام سے آگے جائیں گے۔اس موقع پر سپریم کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ فی الحال توہین عدالت کا یا شوکاز نوٹس جاری نہیں کر رہے، عمران خان کا جواب آ جائے پھر جائزہ لینگے توہین عدالت ہوئی یا نہیں۔

اس دوران سپریم کورٹ نے عمران خان، بابر اعوان اور فیصل چوہدری کو بھی نوٹس جاری کر تے ہوئے تحریری جواب طلب کرلیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے دونوں رہنمائوں کو نوٹس عمران خان کی جانب سے 25 مئی کو یقین دہانی پر جاری کیے گئے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جائزہ لینا ہے کیا یقین دہانی ڈی چوک نہ آنے کی کرائی گئی تھی یا نہیں، حکومتی الزامات پر بھی عمران خان کا موقف سننا چاہتے ہیں۔

عدالت عظمیٰ نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کی حکومتی استدعا مسترد کردی، اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان کے جواب کا جائزہ لے کر طے کریں گے کہ توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنا ہے نہیں۔اس دوران عدالت نے آئی ایس آئی، آئی بی اور اسلام آباد پولیس کی رپورٹ بھی فراہم کرنے کا حکم دیا، عدالت نے کہا کہ رپورٹ کی روشنی میں جواب جمع کروایا جائے۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی عمران خان کو طلب کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی، چیف جسٹس نے کہا کہ ہیڈ لائنز نہیں بنوانا چاہتے، مقاصد قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے۔اس دوران بینچ کے ممبر جسٹس یحییٰ آفریدی نے بینچ کے دیگر ممبران سے اختلاف کیا، 4 ججز نے سابق وزیراعظم سے جواب طلب کیا جبکہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا۔

عدالت نے درخواست پر مزید 31 اکتوبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے بروز جمعہ 28 اکتوبر کو لاہور کے لبرٹی چوک سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے جمعے کو لاہور سے لانگ مارچ شروع کر رہا ہوں اور میں مارچ کی قیادت کروں گا۔یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے 25 مئی کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر عمران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کیلئے گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔واضح رہے کہ اس درخواست میں حکومت نے سابق وزیر اعظم کو لانگ مارچ کے ذریعے ریاست کے خلاف جہاد کے نام پر امن و امان کی صورت حال بگاڑنے سے روکنے کا حکم بھی طلب کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…