جمعرات‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2025 

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن لگنے میں چند منٹ باقی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج ہوگا، یہ جزوی گرہن پاکستان میں دوپہر ایک بج کر 58 منٹ پر دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں سہ پہر 4 بجے جزوی سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا جبکہ اس کا اختتام شام 6 بج کر2 منٹ پر ہوگا۔ماہرین فلکیات کے مطابق ماہرین فلکیات کے مطابق یہ جزوی سورج گرہن پاکستان سمیت ایشیا، یورپ،

شمال مشرقی افریقا کے کئی ممالک میں دیکھا جائے گا۔فلکیاتی انجمن جدہ کے سربراہ ماجد ابوزھرہ کے مطابق یہ جزوی سورج گرہن پوری دنیا میں 4گھنٹے4 منٹ تک جاری رہے گا۔سورج گرہن مکہ مکرمہ کے معیاری وقت کے مطابق صبح 11بج کر 58 منٹ سے سہہ پہر 4بج کر2 منٹ تک جاری رہے گا جسے مملکت کے تمام علاقوں میں دیکھا جائے گا۔مکہ مکرمہ ریجن میں یہ 2گھنٹے 7منٹ تک رہے گا، دوپہرایک بجکر 33منٹ پرآگاز کے بعد 2بج کر 39منٹ پریہ اپنے عروج پرہوگا اور سہ پہر3بجکر40منٹ پراختتام پزیر ہوجائے گا۔جزوی سورج گرہن مدینہ منورہ میں دوپہرایک بجکر 24منٹ پرشروع ہوکر 2بجکر33منٹ پرعروج پرپہنچے گا جس کے بعد سہہ پہر3بج کر37منٹ پراس کا اختتام ہوجائے گا۔العریبیہ اردو میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر بین الاقوامی فلکیات مرکز انجینئر محمد شوکت اودے کا کہنا ہے کہ یہ سورج گرہن یورپ، شمال مشرقی افریقہ، مغربی اور وسطی ایشیا کے بیشتر حصوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ سورج گرہن ہمیشہ مغربی علاقوں سے شروع ہوکر بتدریج مشرق کی طرف بڑھتا ہے۔

دنیا کے لیے یہ شمال مغربی یورپ سے آئس لینڈ کے قریب صبح 8 بج کر 58 منٹ جی ایم ٹی پرشروع ہوگا۔ آہستہ آہستہ شمالی افریقہ اور پھرمغربی ایشیا کی طرف بڑھنے والا جزوی سورج گرہن صبح 11 بجے اپنے عروج پرپہنچے گا اور دوپہر ایک بج کر 2 منٹ پربحیرہ عرب کے وسط میں ختم ہوجائے گا۔عرب ممالک کے لیے سورج گرہن کا سب سے زیادہ فیصد شمالی عراق، پھرلیونٹ اورجزیرہ نما عرب کے شمالی حصے میں، پھرمصراورجزیرہ نما عرب کے جنوبی حصے میں اورسب سے کم لیبیا اور تیونس میں ہوگا۔

بین الاقوامی مرکز فلکیات نے گرہن کے وقت براہ راست سورج کی جانب دیکھنے سے منع کرتے ہوئے سختی سے انتباہ کیا ہے کہ ایسا کرنے سے آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہےجومستقل اندھے پن تک کا باعث بن سکتا ہے۔بین الاقوامی مرکز فلکیات ابوظہبی میں واقع فلکیاتی سیل آبزرویٹری سے گرہن کی براہ راست نشریات نشرکرے گا جنہیں سوشل میڈیا پرمختلف چینلز پرفالو کیا جا سکتا ہے۔گرہن کو ننگی آنکھ سے دیکھنے کا محفوظ طریقہ یہ ہے کہ خصوصی چشمے کا استعمال کیا جائے، اس مقصد کیلئے ماہرین ویلڈ نگ آئرن نمبر 12 یا 14 میں سے کسی ایک نمبرکا فلٹر تجویز کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…