بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

افغانستان میں نئے کرنسی نوٹ جاری

datetime 24  اکتوبر‬‮  2022 |

کابل(این این آئی)افغان طالبان نے ملک میں نئے کرنسی نوٹ جاری کردیئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے برسر اقتدار آنے اور ملک کی معاشی صورت حال کے پیش نظر افغان عوام میں سابق حکومت کے دور کی کرنسی پر عدم اعتماد بڑھتا جارہا تھا۔

طالبان حکومت نے ملک میں کرنسی کے حوالے سے بڑھتی بے چینی کے مدنظر نئے کرنسی نوٹ کے اجرا کا فیصلہ کیا۔افغانستان کے مرکزی بینک (دا افغانستان بینک) کے ترجمان حسیب اللہ نوری نے کہا کہ نئے کرنسی نوٹ ملکی ضروریات اور بینک کی پالیسیوں کے تحت مارکیٹ میں بتدریج شامل جب کہ پرانے کرنسی نوٹ اٹھائے جائیں گے۔پرانے کرنسی نوٹ کے حوالے سے مقامی ماہپرین اقتصادیات نے کہا کہ مرکزی بینک کی پالیسی کے تحت جمع کئے گئے پرانے نوٹ نذر آتش کردیئے جائیں گے۔گزشتہ برس اگست میں طالبان کے افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک کو سنگین معاشی مسائل کا سامنا ہے۔ افغانستان کے غیر ملکی بینک اکانٹ بند ہیں جب کہ اگغانستان کے بینک کسی بھی قسم کا لین دین کرنے سے قاصر بھی ہیں، جس کی وجہ سے انہیں بین الاقوامی امداد بھی نہیں مل پا رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…