اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان رہا ، پاکستانیوں نے 9ارب سے زاہد کمالیے

datetime 24  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیرکو تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100انڈیکس43300پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں9ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیر کو محدود پیمانے پر تیزی رہی ، آٹو،ریفائنری،

ٹیلی کام ،پیٹرولیم، سیمنٹ اور پاور سیکٹر سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس مستحکم اندازمیں بلندیوں کی جانب گامزن رہا اور کاروبار کا اختتام بھی مثبت انداز میں ہوا،ایک موقع پرانڈیکس42600پوائنٹس کی سطح کو بھی عبور کرگیا۔ مارکیٹ میں پیرکوکے ایس ای100انڈیکس میں 133.75پوائنٹس بڑھ کر42347.23پوائنٹس ہو گیا۔ کے ایس ای 30انڈیکس 38.19پوائنٹس اضافے سے 15602.64پوائنٹس پر جا پہنچاجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 68.78پوائنٹس بڑھ کر28813.65پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس242.64پوائنٹس بڑھ کر71388.39 پر بند ہوا ۔کاروبار ی تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 9ارب92کروڑ73لاکھ67ہزار185روپے بڑھ کر68کھرب49ارب70کروڑ76لاکھ75ہزار16روپے ہوگیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 22کروڑ67لاکھ43ہزار189حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ جمعہ کو 28کروڑ95لاکھ86ہزار شیئرزکاکاروبار ہوا تھا۔حصص مارکیٹ میں مجموعی طور پر318کمپنیوں کا کاروبار ہواجس میں سے205کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،94میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام6کروڑ87لاکھ ، دیوان موٹرز1کروڑ24لاکھ،پاک ریفائنری 1کروڑ24لاکھ ،حیسکول پیٹرول90لاکھ شیئرز کے سودوں سے سر فہرست رہے۔

قیمتوں میںاتار چڑھائو کے اعتبار سے کولگیٹ پامولیو اورماری پیٹرولیم کے حصص کے بھائو 40.19روپے اور26.74روپے بڑھ کر بالترتیب2062.50روپے اور1710.23روپے پر جا پہنچے

جبکہ نمایاں کمی گیٹرون انڈسٹریز اورستاری کیمیکل کے شیئرز کے داموں میں رہی جنکی قیمتیں 31.20روپے اور18.74روپے کے خسارے سے بالترتیب 384.80روپے اور 231.25روپے رہ گئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…