منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا کوئی رکن قومی اسمبلی مستعفی ہونے کے حق میں نہیں تھا‘چوہدری سرورکے اہم انکشافات

datetime 24  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا کوئی رکن قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے حق میں نہیں تھا،پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی سے مستعفی نہیں ہونا چاہیے تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہویء چوہدری سرور نے کہا کہ بہت سے

لوگ عمران خان کو سرور فائونڈیشن کا نام لے کر مس لیڈ کرتے تھے، گورنر کے دفتر کو فائونڈیشن کیلئے پیسہ اکٹھا کرنے کا الزام لگتا رہا۔سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ جہانگیرترین سے پچھلے ہفتے ایک شادی میں ملاقات ہوئی، جہانگیرترین سے کہا کہ باتیں چل رہی ہیں میں اور آپ کوئی جماعت بنارہے، مزید کہا کہ سیاسی طور پر کہہ چکاہوں دسمبرتک فوکس سیلاب متاثرین پر ہے۔انہوں نے کہا کہ خوابوں میں بھی نہیں تھاکہ عثمان بزدار وزیراعلی بنیں گے، پارٹی کا کوئی رکن عثمان بزدار سے خوش نہیں تھا۔چوہدری سرور نے کہا کہ عثمان بزدار کا استعفیٰوزیراعظم کے دفتر سے ملا تھا، استعفیٰپہلے میرے سیکرٹری کے پاس آنا چاہیے تھا، عثمان بزدار کو بلا کر ان سے استعفے کی تصدیق کی تھی، عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم ہائوس سے حکم ہے استعفیٰقبول کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ سائفر سے متعلق مجھے علم نہیں تھا، تمام جماعتوں کو لیول پلئنگ فیلڈ ملنا چاہیے۔چوہدری سرور نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے، پی ٹی آئی کیلئے پنجاب کے صدر کا امیدوار تھا مگر پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کرادئیے گئے،اب پی ٹی آئی کاحصہ نہیں،آزادپنچھی ہوں۔انہوںنے کہا کہ گورنر کے عہدے سے ہٹانے پر حیرت ضرور ہوئی تھی، عمران خان کوکہاتھاکارکرگی سے مطمئن نہیں ہیں تواستعفیٰ لے لیں، نہیں معلوم کس وجہ سے گورنر کے عہدے سے ہٹایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…