لاہور ( این این آئی) سپیکرپنجاب اسمبلی سردار سبطین خان نے مسلم لیگ (ن) کے 18 ارکان صوبائی اسمبلی کو معطل کرتے ہوئے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران لیگی ارکان نے سپیکر ڈائس کے سامنے شور شرابا کیا تھا ۔ جس پر (ن) لیگ کے 18ارکان میاں عبدالرئوف،سمیع اللہ خان،ملک محمد وحید،عظمیٰ بخاری ، صبا صادق،راحیلہ خادم حسین،رابعہ نصرت ، رابعہ فاروقی،زیب النساء اعوان،ذیشان رفیق ، کنول لیاقت ایڈوکیٹ،گلناز شہزادی ،نفیسہ امین،محمد افضل ،عادل بخش،سعدیہ ندیم ،راحت افزا اور سنبل مالک حسین کو معطل کر دیا گیا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے ارکان پر پندرہ نشستوں کے لیے ایوان میں داخلہ پر پابندی عائد کر دی ۔لیگی ارکان کی رکنیت معطلی کا اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
سپیکرپنجاب اسمبلی نے 18 لیگی ارکان اسمبلی کو معطل کر کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































