اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ارشد شریف کی شہادت کی خبر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

datetime 24  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)سینیئر صحافی اور نامور اینکر پرسن ارشد شریف کی شہادت کی خبر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیئر صحافی اور نامور اینکر پرسن ارشد شریف کی شہادت کی خبر مائیکرو بلاگنگ

ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی اور سوشل میڈیا صارفین واقعے کی اطلاع پر غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔ارشد شریف کینیا کے شہر نیروبی میں گولی لگنے سے شہید ہوئے، اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے چند گھنٹوں میں ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ’ارشد شریف‘ اور ’قوم کا ہیرو ارشد شریف‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ٹوئٹر پر ہزاروں صارفین نے ارشد شریف کی شہادت پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شہادت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔دوسری جانب ارشد شریف کی شہادت پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب، پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں اور صحافتی تنظیموں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ صحافی ارشد شریف کی المناک موت کی افسوسناک خبر سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ارشد شریف کو جنت میں جگہ عطا فرمائے، سوگوار خاندان سے تعزیت اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ کینیا میں ارشدشریف کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، ہم غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ واقعے سے متعلق حقائق جاننے کیلئے کینیا کی حکومت سے رابطے میں ہیں، نیروبی میں موجود پاکستانی سفارتخانہ معاملے میں مکمل معاونت کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…