پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی دور میں ریلوے کو ناقابل تلافی نقصان ہوا آڈٹ رپورٹ میں اہم انکشاف

datetime 23  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور میں ریلوے ٹریکس کی دیکھ بھال پرتوجہ دینے کے بجائے ٹرینوں کی رفتار کم کرنے کی پالیسی نے صرف اضافی ایندھن کی مد میں ہی پونے دو ارب روپے کا ٹیکا لگا دیا۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نے پی ٹی آئی دور میں پاکستان ریلوے کو ہونے والے ایک اور نقصان کا پردہ فاش کردیا، اور بتایا کہ تحریک انصاف کے دورمیں پاکستان ریلوے کا دانستہ طور پر بھٹہ بٹھا دیا گیا۔آڈیٹرجنرل کی مالی سال 21-2020 رپورٹ نے عمران خان دورکی کارگردگی کا پول کھولتے ہوئے بتایا کہ تحریک انصاف کے دور میں ریلوے ٹریکس کی دیکھ بھال پر توجہ دینے کے بجائے 2 سے 3 سال تک کے لئے ٹرینوں کی رفتار کم کرنے کی پالیسی اپنائی گئی اور سلو اسپیڈ پالیسی نے ادارے کا بھٹہ بٹھا دیا، جب کہ اضافی ایندھن کی مد میں ملکی خزانے کو پونے 2 ارب روپے کا نقصان ہوا۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلو اسپیڈ پالیسی کیحوالے سے ریلوے حکام تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ آڈٹ حکام نے سلو اسپیڈ پالیسی کیخاتمیاور ٹریکس کی فوری مرمت کی سفارش کردی ۔آڈٹ رپورٹ میں ریلوے کے اس ناقابل تلافی نقصان پر تحقیقات کرکے ذمہ داران کا تعین کرکے معاملہ اعلی ترین حکام کے سامنے اٹھانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…