پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

بھارت آئے نہ آئے ایشیا کپ پاکستان میں ہی ہو گا ، پی سی بی کا ڈٹ جانے کا فیصلہ

datetime 23  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار ہونے کے لیے بالکل بھی تیار نہیں ، نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کی عدم شرکت کے حوالے سے کہا بیان جاری کیا ہے کہ بھارت آئے یا نہ آئے لیکن ایشیا کپ پاکستان میں ہی ہو گا ۔ کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کا پاکستان نہ آکر کھیلنا ان کا اندرونی معاملہ ہے اگر وہ نہیں آتا

تو نہ آئے لیکن ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان میں ہی ہو گا ۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے اس امید کا اظہار نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈکپ جیتے گا، بابر اعظم کو جانے سے پہلے کہا تھا ورلڈکپ لے کر آنے کے علاوہ کوئی اور آپشن ہی نہیں، پاکستان کے پاس فتح کیلئے ٹیم ہے، پرفارمنسز اوپر نیچے ہوں گی،کسی دن دوسری ٹیم بھی اچھا کھیل سکتی ہے، یا بادلوں کا کردار ہوسکتا ہے۔ایک انٹرویومیں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ بیٹنگ کے لحاظ سے آسٹریلیا میں ہمارے لیے ایک مشکل امتحان ہوتا ہے، تکنیکی طور پر بیٹرز کو اپنے بیٹ کی اسپیڈ کو تیز کرنا ہوگا کیونکہ گیند پڑ کر تیز نکلتا ہے ،پاکستان میں شاٹس کھیلنے کا وقت مل جاتا ہے وہاں شاٹس کھیلنے کا وقت نہیں ملتا تاہم بولرز کو زیادہ تجربات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈکپ 1992 کی فاتح ٹیم کے رکن رمیز راجہ نے کہا کہ ورلڈکپ دماغ کا کھیل ہے، ہمت نہ ہارنے کا کام ہے اور یہ ایک خواب کی تکمیل ہے، خواب یہ ہونا چاہییکہ ورلڈ کپ جیت کر آنا ہے، بابر اعظم کو جانے سے پہلے یہی کہا تھا آپ نے جیتنے کا خواب دیکھنا ہے، ان سے کہا کہ ورلڈکپ لیکر آنے کے علاوہ کوئی اور آپشن ہی نہیں۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کے پاس فتح کیلئے ٹیم ہے، پرفارمنسز اوپر نیچے ہوں گی، کسی دن دوسری ٹیم بھی اچھا کھیل سکتی ہے، یا بادلوں کا کردار ہوسکتا ہے تاہم فینز ٹیم کو سپورٹ کریں

یہ ایک بہترین ٹیم میدان میں اتاری گئی ہے۔رمیز راجہ نے ٹیم کو پیغام دیا کہ حوصلے اور ہمت سے کھیلیں ، خود کو ورلڈ چمپئن سمجھ کر کھیلیں اور اپنا بہترین کھیل پیش کریں، مقابلہ کریں لڑ کر ہار جائیں کسی کو یہاں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، فینز کی ٹیم سے جذباتی وابستگی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں پوٹینشل ہے،

بولنگ اٹیک شاندار ہے، شاہین آفریدی کے آنے سے بڑا فرق پڑتا ہے اور ڈریسنگ روم جاگ جاتا ہے، شاہین آفریدی کے آنے سے ٹیم تازہ دم ہو جاتی ہے، امید ہے ہم جیتیں گے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…