بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

بال ٹیمپرنگ سکینڈل، آسٹریلیا کی جاسوسی کیسے کی گئی؟ ڈوپلیسی کے انکشافات سامنے آگئے

datetime 23  اکتوبر‬‮  2022 |

جوہانسبرگ (این این آئی)سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے سینڈ پیپر گیٹ کے بارے میں ہوشربا انکشافات کیے ہیں کہ آسٹریلین کھلاڑیوں پر بال ٹیمپرنگ میں ملوث ہونے کا پہلے سے شک تھا،۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فاف ڈوپلیسی نے اپنی کتاب میں بال ٹیمپرنگ کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلین کھلاڑیوں پر بال ٹیمپرنگ میں ملوث ہونے کا پہلے سے شک تھا،

سینڈ پیپر گیٹ کے اسکینڈل سے بہت پہلے بال ٹیمپرنگ کا علم ہو گیا تھا۔فاف ڈوپلیسی کی کتاب فاف تھرو فائر 28 اکتوبر کو منظر عام پر آئے گی جس میں انکشاف کیا گیا کہ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلین فیلڈرز کی دوربین سے جاسوسی شروع کی ہوئی تھی، ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے بال ٹیمپرنگ کا شک ہوا۔فاف ڈوپلیسی کے مطابق ڈربن ٹیسٹ میں آسٹریلین فاسٹ بولرز اچانک ریورس سوئنگ کرنے لگے تھے، مچل اسٹارک نے 9 وکٹیں لیں تو میں انہیں ریورس سوئنگ کا بڑا ماہر کہنے لگا، ہمارے بولرز کی بھی گیندیں سوئنگ ہوئیں تاہم ہم آسٹریلیا کے بولرز کے قریب بھی نہیں تھے جس پر ہمیں شک ہو گیا تھا کہ بال کے ساتھ کچھ کیا جا رہا ہے لہٰذا دوسرے ٹیسٹ میں ہم نے دوربین کا استعمال کیا۔سابق جنوبی افریقی کپتان نے اپنی کتاب میں بتایا ہے کہ دوربین سے ہم بال کو مانیٹر کرنے لگے تاکہ آسٹریلین فیلڈرز پر نظر رکھی جا سکے، ہم نے نوٹ کیا کہ بال ڈیوڈ وارنر کے پاس بہت جا رہا ہے، اس کے بعد دوربین کا استعمال زیادہ کیا گیا، میرے خیال میں اسٹیو اسمتھ نے کچھ زیادہ غلط نہیں کیا، کیمرون بین کرافٹ کے ساتھ میری بہت ہمدردیاں ہیں، میں اور اسٹیو اسمتھ کبھی دوست نہیں رہے تاہم میں نے انہیں ہمدردی کا میسج بھی بھیجا۔ یاد رہے کہ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل 2018 میں سامنے آیا تھا جس کے بعد اسٹیو اسمتھ ڈیوڈ وارنر اور بین کرافٹ کو پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…