پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے پر آئی سی سی کو کتنا نقصان ہوگا؟تفصیلات آگئیں

datetime 22  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،میلبرن ( این این آئی) پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں آئی سی سی کو ٹکٹ ریفنڈ کی مد میں 7 ملین ڈالر کا نقصان ہوگا۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کا سب سے بڑا مقابلہ آج (اتوار )23اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں پاکستان اور بھارت کے مابین ہوگا لیکن اس کے بارش سے متاثر ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

میچ کے تمام ٹکٹ آدھے گھنٹے میں فروخت ہو گئے تھے، بعد ازاں اسٹینڈنگ ٹکٹیں بھی 5 منٹ میں فروخت ہوگئی تھیں، لگ بھگ ایک لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں، اگر میچ نہ ہوا تو آئی سی سی کو 7 ملین ڈالرز تماشائیوں کو واپس کرنا پڑیں گے۔یاد رہے کہ میچ میں بارش ہونے پر شائقین کو مکمل ری فنڈ اس صورت میں دیا جائے گا کہ 10 اوورز سے کم کا کھیل ہو۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہمارا فوکس اس وقت ورلڈ کپ ہے، پاکستان جانے پر فیصلہ بی سی سی آئی نے کرنا ہے ۔میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ خواہش ہے کہ آج (اتوار ) پاکستان کے خلاف مکمل میچ ہو، پورے 40 اوورز ہوں تو اچھا مقابلہ ہی ہوگا، بطور کھلاڑی ہم ہر صورتحال کیلئے تیار ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معلوم ہے کہ پاکستان کی بولنگ بہت اچھی ہے اور یہ بولنگ ہمیں چیلنج کرسکتی ہے پر ہماری بیٹنگ اچھی ہے، میچ جیتنے کیلئے ہمیں بولنگ اور فیلڈنگ پر بھی توجہ دینا ہوگی۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم بہت چیلنجنگ ہے، پاکستان نے ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں اچھا کھیلا۔انہوں نے کہا کہ بطور کپتان فوکس یہ ہی ہوتا ہے کہ حریف پر پریشر کیسے ڈالنا ہے، چیلنج ہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں اچھا کریں۔روہت شرما نے مزید کہا کہ پچھلے سال ورلڈ کپ کے بعد خامیوں پر قابو پانا ضروری تھا۔

پلیئرز کو آزادی اور اعتماد دیا کہ وہ بلاخوف اپنا گیم کھیلیں۔بھارتی کپتان نے کہا کہ ہم نتیجے سے زیادہ کوشش پر فوکس کررہے ہیں، ماضی کا نہیں سوچتے، حال پر فوکس رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیوریٹ یا انڈرڈوگ کا نہیں سوچتا، کوالیفائرز نے بتادیا کہ فیوریٹ یا انڈرڈوگ کچھ نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج بروز اتوار میچ میلبرن میں شیڈول ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…