منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی نااہلی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں،فضل الرحمان

datetime 21  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے توشہ خانہ کیس فیصلے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ روز اوّل سے کہتا رہا ہوں کہ عمران خان پاکستان کا غیر ضروری عنصر ہے۔ انپے بیان میں انہوںنے کہاکہ اسے ہماری سیاست میں فیڈ کیا گیا ہے،

اس کی پشت پر بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ ہے،اس کی صداقت ،امانت اور دیانت طشت ازبام ہوگئی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ صداقت کا یہ عالم ہے کہ صبح ایک بات کرتا ہے تو شام کو دوسری بات۔ انہوںنے کہاکہ کسی بات پر آج تک قائم نہیں رہا ،یہ کیسی صداقت ہے۔ انہوںنے کہاکہ امانت کا یہ عالم ہے کہ لوگوں کو چور کہتا ہے کہ پاکستان میں چوری کی ہے لیکن اس نے تو پوری دنیا کو لوٹا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اسرائیل یہودیوں اور انڈیا سے پیسہ لوٹا ہے کوئی حساب نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پاکستان ان جیسے عناصر سے نجات پائے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جو لوگ ایسے آدمی کی پشت پناہی میں پاکستان میں تخریب کاری چاہتے ہیں ،پاکستان میں تخریب کاری نہیں چلے گی اب۔ انہوںنے کہاکہ عوام ایسے لوگوں کو کچل کرکے رکھ دیں گے ،عام آدمی کے لئے مشکلات نہ پیدا کی جائیں۔ انہوںنے کہاکہ جلوس ہم نے بھی نکالے ہیں ،ملین مارچ کئے لیکن عام آدمی کو تکلیف نہیں پہنچائی۔ انہوںنے کہاکہ یہ رد عمل پی ٹی آئی اور اس کے کارکنوں کی بوکھلاہٹ ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ قوم ان حربوں سے گمراہ نہیں ہوگی،ہم میدان میں ان کو اقتدار سے نکالا ہے اور آج ملکی سیاست سے باہر کر دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ یہ قوم کی اور ہماری فتح ہے پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…