ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ کی حکومت ڈیمنشیا کا شکار ہے،علاج بھی کریں گے اوردوائی بھی مفت دیںگے، چودھری پرویز الٰہی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا شعبہ صحت میں ایک اوراحسن اقدام۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے پنجاب ڈیمنشیا پلان کا آغاز کر دیا۔وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب ڈیمنشیاپلان کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ومیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر یاسمین راشد

نے پنجاب ڈیمنشیاپلان کی بک وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو پیش کی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ڈیمنشیاکے بارے میں عالمی اعداد وشمار فکر انگیز ہی نہیں بلکہ تشویشناک ہیں۔ڈیمنشیا کا مرض پاکستان میں بھی بڑھ رہا ہے ۔بزرگوں کو اس مرض کا علم نہیں ہوتا۔بڑھتی عمر کے ساتھ ڈیمنشیا کے مرض سے یاداشت چلی جاتی ہے ۔ہمیںڈیمنشیا کے مرض میں مبتلا بزرگوں کے علاج کیلئے اپنی ذمہ داری نبھانی ہے۔پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں پر ڈبلیو ایچ اوکی معاونت کے ساتھ ڈیمنشیا پلان کا آغاز کیاگیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ڈبلیو ایچ اوکاشکریہ ادا کرتا ہوں جس کے تعاون سے پنجاب ڈیمنشیاپلان کا آغازکیاگیا ہے۔پاکستان میں اس وقت ڈیمنشیا کے تقریباً4لاکھ مریض ہیںاوران میں روزبروزاضافہ ہورہاہے۔ پریشان کن امر یہ ہے کہ ڈیمنشیاکے 90 فیصد مریضوں کی تشخیص ہی نہیں ہو پاتی۔انہوںنے کہا کہ ڈیمنشیا کا مریض محض خاندان کیلئے ہی نہیں بلکہ سماج کے لئے بھی ذمہ داری بن جاتا ہے ۔حکومت پنجاب ڈیمنشیا سے بچاؤ اور علاج کیلئے ڈبلیو ایچ او کے پلان کا حصہ بنی ہے اور پنجاب ڈیمنشیا پلان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے – پنجاب کا یہ ڈیمنشیا پلان دوسرے صوبوں کیلئے ایک قابل تقلید مثال ہے -ڈیمنشیانہ صرف عالمی سطح کا ایشو بن چکا ہے بلکہ یہ قومی سطح پر بھی ہمارے لئے تشویش کا باعث ہے -انہوںنے کہا کہ ڈیمنشیا کے تدارک کیلئے خاطر خواہ اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ مریض اور اس کے خاندان کو آگاہی اور معاونت دی جا سکے –

مجھے یقین ہے کہ پنجاب ڈیمنشیاپلان کامیابی سے ہمکنار ہو گا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب ڈیمنشیا پلان کے آغاز پرصوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد اوران کی ٹیم کو خراج تحسین کیا۔صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر یاسمین راشد، Alzheimer پاکستان کے صدر ضیاء حیدررضوی،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حسین جعفری اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بعدازاںوزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیمنشیا کے مرض سے عوام کوبھرپور آگاہی دی جائے گی۔ بدقسمتی سے(ن) لیگ کی حکومت بھی ڈیمنشیا کا شکار ہوچکی ہے،ان کا علاج بھی کریں گے اوردوائی بھی مفت دیںگے۔ میں نے 6باروفاقی حکومت کو کہا کہ پنجاب کے پاس گندم نہیں ۔وفاقی حکومت نے سندھ اوردیگر صوبوں کو گندم دی لیکن پنجاب کو نہ گندم دی نہ ہی امپورٹ کرنے کی اجازت۔

ڈیمنشیاکا شکاروفاقی حکومت ہر باربھول جاتی ہے ۔شہبازشریف پنجاب کے عوام کے ساتھ دشمنی کررہے ہیں۔اگر وفاقی حکومت ہمیں اجازت دے تو ہم گندم خود امپورٹ کرلیںگے۔وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کے 170ارب روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں ۔یہ رقم پنجاب اورصوبے کے عوام کا حق ہے ۔شہبازشریف کی حکومت نے یہ رقم روک رکھی ہے ۔پنجاب عمران خان کا اپنا صوبہ ہے ۔عمران خان کے لانگ مارچ کی حمایت کرتے ہیں ۔

شہبازشریف پنجاب سے بدلہ لے رہے ہیں کیونکہ یہاں پر عمران خان اورہماری حکومت ہے ۔موجودہ حالات کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے ۔حالات کو اس نہج پر لے جانے کا قصور شہبازشریف کی حکومت کا ہے ۔وفاقی حکومت اگر ڈلیور کرتی ،عوام کے مسائل حل کرتی تو یہ صورتحال نہ ہوتی ۔(ن)لیگ کی وفاقی حکومت کا علاج بھی کرسکتے ہیں بلکہ انہیں دوائی بھی فری دیںگے۔گندم کے مسئلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کریںگے۔

(ن) لیگ اورپی ڈی ایم اس لئے رو رہے ہیں کہ ان سے اپنا آپ سنبھالا نہیں جارہا ۔یہ خواب پنجاب کے دیکھتے ہیں لیکن خود کو سنبھال نہیں سکتے۔خراب معاشی حالات کی ذمہ دار (ن) لیگ کی حکومت ہے ۔ہم صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتے ہیں ۔آج اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ کا بل پاس ہوجائے گا۔ہم نے پہلے بھی لوکل گورنمنٹ بل اسمبلی سے پاس کیا لیکن (ن) لیگ کے گورنر نے اس پر دستخط نہیں کیے۔پی ڈی ایم کے اتحاد کا انجام خطرناک ہے اوراگلا ماہ بہت اہم ہے۔عمران خان عام انتخابات کی بات بہت آرام سے احترام سے کررہے ہیں ۔لیکن مخالفین کوعزت و احترام راس نہیں ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…