جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

طاقت سے کسی بھی ریاست کو تباہ یا تقسیم کرناقبول نہیں روس،یوکرین پر ووٹنگ میں حصہ نہ لینے پر پاکستان کی وضاحت جاری

datetime 15  اکتوبر‬‮  2022 |

نیویارک(این این آئی)عالمی سطح پر بڑی طاقتوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے خدشات کے سبب پاکستان 13 اکتوبر کو اقوام متحدہ میں روس کے خلاف قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہ لینے پر مجبور ہوا۔وس کی جانب

سے یوکرین کے 4 علاقوں کے غیر قانونی انضمام کے حوالے سے 13 اکتوبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی جس میں 143 ملکوں نے ووٹنگ کی حمایت کی لیکن پاکستان سمیت متعدد ممالک نے ووٹنگ سے اجتناب کیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 اراکین میں سے رائے شماری میں 143 ممالک نے اس قرارداد کی حمایت میں جبکہ 5 نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا البتہ پاکستان، چین، بھارت اور جنوبی افریقہ سمیت 35 ممالک نے ووٹنگ سے گریز کیا۔بعد ازاں جنرل اسمبلی میں جمع کروائے گئے وضاحتی بیان میں پاکستان نے اپنے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کی وضاحت پیش کی۔اقوام متحدہ کے سفیر منیر اکرم نے وضاحت کی کہ پاکستان یوکرین سمیت تمام ریاستوں کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے حوالے سے قرارداد کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔منیر اکرم نے مزید کہا کہ تمام ریاستوں کو ان اصولوں کا احترام کرنا چاہیے، طاقت کا استعمال کرتے ہوئے کسی بھی ریاست کو تباہ یا تقسیم کرنا ناقابل قبول ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے جنرل اسمبلی میں قرارداد کے مسودے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یوکرین کی پیچیدہ تاریخ اور مِنسک معاہدوں کی دفعات کو تسلیم کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…