لاہور (این این آئی)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے مشابہت رکھنے والے پاکستان جونیئر لیگ کے کھلاڑی حسیب خان نے کہا ہے کہ رضوان میرے کچھ نہیں لگتے وہ بس میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، ان کی طرح بننا ہے اور ان ہی کی طرح بیٹنگ کرنی ہے۔ایک انٹرویومیں حسیب خان نے کہا کہ محمد رضوان کی بیٹنگ کو دیکھ کر بہت مزہ آتا ہے، ان کی اننگز کو مس نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کی بیٹنگ سے بہت کچھ سیکھتا ہوں، مجھے ان کی طرح اننگز کھیلنی ہیں جو پاکستان کے کام آئیں۔حسیب خان نے کہا کہ ٹیم مینٹور شاہد خان آفریدی کا ساتھ بہت کام آ رہا ہے، وہ مجھے بولنگ کے بارے میں بہت بتاتے ہیں جو میرے کام آرہا ہے۔