پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بڑھتی قیمتوں کے سبب گاڑیوں کی فروخت میں 50 فیصد کمی ریکارڈ

datetime 13  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بڑھتی قیمتوں، مہنگی آٹو فنانسنگ اور صارفین کی قوت خرید میں کمی کے سبب ملک میں گاڑیوں کی فروخت ستمبر کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 7 فیصد کم ہو کر تقریباً 13 ہزار یونٹس رہ گئی ،سالانہ بنیادوں پر اس میں 50 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ان میں زیادہ تر گاڑیاں ان کمپنیوں کی تھیں جو پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی رکن نہیں ہیں۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 51 فیصد کمی واقع ہوئی، تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی کی فروخت 34 ہزار 472 یونٹس ہوگئی جوکہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 50 فیصد کم ہے۔عارف حبیب لمیٹڈ کے ہیڈ آف ریسرچ طاہر عباس نے کہا کہ کاروں کی فروخت میں تیزی سے کمی کی اہم وجہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مکمل طور پر تیار شدہ کٹس کی درآمد پر عائد پابندیاں ہیں جو مقامی طور پر گاڑیوں کی تیاری کے لیے ضروری ہے۔اسٹیٹ بینک کے اس اقدام کا مقصد مقامی زرمبادلہ میں مسلسل کمی کے پیش نظر معیشت سے ڈالر کے اخراج کو کنٹرول کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مکمل طور پر تیار شدہ کٹس کوٹے کی بنیاد پر درآمد کیے جا رہے ہیں جس سے گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے بیشتر حصوں میں سیلابی صورتحال نے بھی دیہی علاقوں میں گاڑیوں کی طلب کو کم کر دیا ہے۔

یہ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ ستمبر میں ٹریکٹرز کی فروخت صرف 2 ہزار 149 یونٹس رہی جو کہ سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر بالترتیب 51 فیصد اور 46 فیصد کمی ظاہر کرتی ہے۔طاہر عباس نے کہا کہ مجموعی معاشی صورتحال گاڑیوں کی خریداری کے لیے سازگار نہیں ہے کیونکہ مہنگائی کی غیر معمولی شرح نے ممکنہ کار خریداروں کی قوت خرید کو متاثر کیا ہے۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کے سوا تمام آٹو کمپنیوں نے ماہانہ بنیادوں پر فروخت میں کمی کی اطلاع دی ہے، ’لو بیس افیکٹ‘ کی وجہ سے پاک سوزوکی کی فروخت میں 52 فیصد اضافہ ہوا۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے کہا کہ مکمل طور پر تیار شدہ کٹس کی عدم دستیابی کے پیش نظر پلانٹ کی بندش نے اس کی فروخت اگست میں 3 ہزار 954 یونٹس تک محدود کردیں جو ستمبر میں 6 ہزار 6 یونٹس ہوگئیں۔

انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کی فروخت ماہانہ 32 فیصد کمی کے ساتھ 2 ہزار 617 یونٹس ریکارڈ کی گئیں جبکہ ہونڈا اٹلس کار لمیٹڈ کی فروخت اسی مدت کے دوران 29 فیصد کمی کے ساتھ ایک ہزار 280 یونٹس ہوگئیں، ہنڈائی نشاط موٹر لمیٹڈ کی فروخت بھی ستمبر میں 50 فیصد ماہانہ کمی کے ساتھ 967 یونٹس ہوگئی جبکہ ٹکسن کی فروخت میں 62 فیصد کمی ہوئی۔

ٹریکٹرز کی فروخت میں ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ نے ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 75 فیصد اور 72 فیصد کی کمی ریکارڈ کی۔کمپنی نے بتایا کہ فروخت میں بڑی کمی کی وجہ یہ تھی کہ اس کا پلانٹ ستمبر میں سیلاب کے سبب 23 روز تک بند رہا۔الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ نے ایک ہزار 511 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی جو گزشتہ ماہ سے 6 فیصد زیادہ ہے لیکن سالانہ بنیادوں پر 29 فیصد کم ہے۔

موٹر سائیکلوں کی فروخت میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 7 فیصد اور 39 فیصد کمی واقع ہوئی، اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے ستمبر میں 85 ہزار 42 یونٹس فروخت کیے جوکہ گزشتہ ماہ کی فروخت کے لگ بھگ برابر لیکن ایک گزشتہ سال کے مقابلے میں 23 فیصد کم ہے۔ملک گیر سیلاب اور معیشت میں مجموعی سست روی کے پیش نظر نقل و حمل کی سرگرمیوں میں کمی کے سبب ٹرکوں اور بسوں کی فروخت ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر 25 فیصد کم ہو کر 378 یونٹس رہ گئی، تاہم ماہانہ بنیادوں پر ان کی فروخت میں 11 فیصد اضافہ ہوا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…